بارکھان واقعہ مغوی خاتون گراں ناز بیٹی اور چار بیٹے بازیاب Balochistan Voi
بارکھان واقعہ،مغوی خاتون گراں ناز،بیٹی اور چار بیٹے بازیاب
مغویوں کی بازیابی کیلئے 4 ٹیموں پر مشتمل 120 جوانوں نے حصہ لیا
Balochistan Voi
۔ 23 فروری 2023ء) بارکھان واقعہ،مغوی خاتون گراں ناز،بیٹی اور چار بیٹوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق پولیس اور لیویز نے مختلف علاقوں میں خان محمد مری کے اہلخانہ کی بازیابی کیلئے آپریشن
کیا،لیویز حکام کے مطابق خان محمد مری کی اہلیہ اور پانچ بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے
تایا گیا ہے کہ مغوی خاتون گراں ناز،بیٹی اور بیٹوں کو کوہلو سے بازیاب کرایا گیا۔
مغویوں کی بازیابی کیلئے 4 ٹیموں پر مشتمل 120 جوانوں نے حصہ لیا،ملزمان کو چھاپے کی اطلاع پہلے ہی مل گئی
تھی جس کے باعث وہ موقع سے پہلے ہی فرار ہو گئے تھے۔ لیویز ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ خان
محمد مری کی بیوی گراں ناز،بیٹی اور ایک بیٹے کو بارکھان بارڈر ایریا سے بازیاب کرایا گیا،دو بیٹے ڈیرہ بگٹی بارکھان
بارڈر ایریا اور ایک بیٹا دکی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔
تبصرے