سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت
معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عارف علوی کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران گفتگو
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلٰی پنجاب کے درمیان ہوئی،ملاقات میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود تھے۔اس موقع پر باہمی دلچپسی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پرویز الٰہی نے پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر صدر مملکت کو آگاہ کیا۔صدر مملکت نے اسحاق ڈر سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ملاقات میں رہنماؤں نے خراب معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چند ماہ میں یہ حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی،معیشت روز بروز گر رہی ہے اور یہ اپنا اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔
وفاق پر مسلط ٹولہ صرف سیاست بچانا چاہتا ہے،آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہو گا،پنجاب کی وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف ملک کیلئے سوچنا ہو گا،سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔پاک وطن ہم سے اتحاد اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے،معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اللہ تعالٰی سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے وفاقی وزیر امور معاشیات ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ وفاقی وزرا کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور قانون سازی کے امور پرگفتگو کی گئی۔ صدر سے ملاقات میں وفاقی وزراء نے معاملات آگے بڑھانے کے لیے شرائط پیش کیں۔ذرائع وفاقی وزراء کے مطابق انہوں نے صدر سے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا کہا جائے۔
0 تبصرے