طالبہ کو ہراساں کرنے پر طالبات نے مل کر ہیڈ ماسٹر کی درگت بنادی

Ticker

8/recent/ticker-posts

طالبہ کو ہراساں کرنے پر طالبات نے مل کر ہیڈ ماسٹر کی درگت بنادی

طالبہ کو ہراساں کرنے پر طالبات نے مل کر ہیڈ ماسٹر کی درگت بنادی

Balochistan voi news desk

بھارتی ریاست کرناٹک میں اپنی ساتھی کو ہراساں کرنے پر درجنوں طالبات نے سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سرنگاپٹنا ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نے مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں ایک طالبہ کو ہراساں کیا تھا۔  طالبہ نے ہاسٹل میں اپنی دیگر ساتھیوں کو واقعے کے بارے میں بتایا جس کے بعد طالبات نے مل کر ہیڈ ماسٹر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات ڈنڈوں کے ساتھ ایک شخص کو مار رہی ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات مذکورہ شخص کا سامنا کرتی ہیں اور اس سے اپنی ساتھی کو ہراساں کرنے پر جواب طلب کرتی ہیں، اس دوران سکول سٹاف اور دیگر اساتذہ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے