Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ balochistan voice


پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

این آر او ٹو کو احتجاجی اور اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا،پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے کیسز کو عوامی مہم میں اجاگر کیا جائے گا۔عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کے اجلاس میں اتفاق
balochistan voice
سربراہ عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑا ایشو مہنگائی ہے،اس پر پہلے سے زیادہ آواز بلند کرنی ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو احتجاجی اور اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے کیسز کو عوامی مہم میں اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف 23 مارچ سے پہلے عام انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے، اس لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کیا جائے گا۔
قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، پھر 70 فیصد پاکستان الیکشن موڈ میں چلا جائے گا، اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک انتشار کی طرف جائے گا۔
 انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سینئر لیڈرشپ سے میٹنگ کی ہے، ملک کے تمام ایشوز پر بات کی، اگر ہم نے ان ایشوز پر ایکشن نہ لیے تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے، آج جو ایشو اٹھانا چاہتا ہوں کہ جو بھی آج پاکستان میں ہورہا ہے، جس شرمناک طریقے سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کیے جارہے ہیں، ایسی چیزیں 70 سالوں میں بنانا ری پبلک میں نہیں دیکھیں، بنانا ری پبلک وہ ہوتی ہے جہاں انصاف نہیں ہوتا اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں سے مخاطب ہوں کہ دنیا میں کوئی ملک بتا دیں جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو اور وہ خوش ہو، اور وہ ملک جہاں قانون کی حکمرانی ہواور وہ غریب ہو، ایسا کہیں نہیں ہے۔
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے