Petition filed in Supreme Court for re-election on NA 265, Quetta, Balochistan

 بلوچستان کوئٹہ، این اے 265 پر دوبارہ انتخابات کیلئے عدالت عظمی میں درخواست جمع

کوہٹہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف قاسم سوری کی جانب سے سپریم کورٹ میندائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت عظمی میں ایک اور درخواست جمع کرا دی ۔نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے وکیل سید رفاقت حسین شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کراتے ہوئے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 565 پر دوبارہ انتخابات کرانے کے بلوچستان ہائیکورٹ ک عظمی میں زیر سماعت ہے ۔

 انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی اسمبلی کی اپنی نشت سے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفی پیش کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست گزار قومی اسمبلی کی نشت اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتا جس کے بعد اسپیکر نیشنل اسمبلی نے مورخہ 08جون 2022 کو انکا استعفی آگے بھجوا دیا جو کہ اس درخواست کیساتھ منسلک ہے ۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ قاسم سوری کے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کردہ استعفی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائرانکی درخواست کو خارج کیا جائے یا پھر بے نتیجہ تصور کیا جائے یا پھر میرٹ کی بنیاد پر اس درخواست پر فیصلہ کیا جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے