Balochistan voi news update
مورخہ 2022-09-26 کو بوقت تقریبارات 11 بجے سے 11:30 بجے کے درمیان کوئٹہ شہر میں
ایک لرزا خیز واقع پیش آیا جس میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے بیٹوں کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کی اطلاع ملتے
ہی ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ نے بروقت پولیس کارروائی شروع کر دی وقوعہ کے ٹائم گاڑی میں پانچ اشخاص
موجود تھے( 1 ) سیدال خان ، (2) زریان خان ، (3) قیس خان (4) زرنگ خان پسران ڈاکٹر ناصر
اچکزئی اور (5) اسفند ولد جمال الدین قوم اچکزئی سکنہ چمن (گھر یلو ملازم ڈاکٹر ناصر اچکزئی ) موجود تھے جو
کہ ایک شادی اٹینڈ کر کے واپس گھر کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم الاسم ملزم / ملزمان نے
گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود (1) سیدال خان ، (2) زریان خان اور (3) زرنگ خان
پسران ڈاکٹر ناصر اچکزئی کو قتل کر دیا جس میں اسفند ولد جمال الدین زخمی ہوا اور قیس خان ولد ڈاکٹر ناصر
معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
پولیس اور سی آئی اے کوئٹہ نے موقع پر پہنچ کر اپنی تفتیش شروع کی اور دوران تفتیش دل
دہلا دینے والی چیزیں سامنے آئیں جس پر دوران و قوعہ بچ جانے والے دونوں اشخاص سے تفتیش عمل میں
لائی گئی دوران تفتیش ملزم قیس خان ولد ڈاکٹر ناصر اچکز کی سکنہ جوائنٹ روڈ کوئٹہ نے اس بات کا اعتراف کیا
کہ اس کا اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا ہو تا رہتا تھا اور وہ ان سے بہت تنگ تھا جو اس کو بات بات پر
روک ٹوک کراتے تھے جو اس کو پسند نہ تھا اور اس کے دل میں جائیداد کالا لچ بھی تھا اس نے وقوعہ والے
دن گھر پر پڑے اپنے کزن کا پسٹل اپنے ساتھ اٹھالیا اور شادی سے واپس آتے ہوۓ فائرنگ کر کے اپنے
تینوں بھائیوں کو قتل کر دیا۔ اور ملزم قیس خان نے گاڑی میں موجود ملازم اسفند کو بھی اپنی سمجھ کے حساب
سے قتل کر دیا ہوا تھا لیکن اسفند زخمی ہونے کے بعد آنکھیں بند کر کے لیٹا رہا اور جب لوگوں کا شور سنا تو
گاڑی سے اتر کر باہر آ گیا جس کو ملزم قیس خان نے جلدی جلدی دوسری گاڑی میں بٹھایا اور ہسپتال کی
طرف روانہ ہو گیا راستے میں ملزم قیس خان ملازم اسفند کو ڈراتا اور دھمکا تارہا کہ کسی کو اگر کچھ بتایا تو وہ اس
کو بھی مار دے گا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بر آمد ہوا۔
0 تبصرے