پپیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 05 پیسے فی لیٹر کمی
دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کے بعد اب پیٹرول 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرول 230.34 روپے فی لیٹر فروخت ہوتا تھا۔
اس دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
دوسری جانب مٹی کا تیل جو پہلے 196.45 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا اب 4.62 روپے اضافے کے بعد 201.07 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.12 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 191.32 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا جو کہ گزشتہ 191.44 روپے فی لیٹر تھا۔
0 تبصرے