Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کوئٹہ میں فوجی ذرائع نے بلوچستان وائس کو تصدیق کی ہے ہیلی کاپٹر میں اعلی فوجی عہدیدار سوار تھے

 بلوچستان میں لسبیلہ کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ سوار

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دو بریگیڈیر سوار تھے



پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے مقصد سے جانے والا ایک فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو چکا ہے۔


 کوئٹہ میں فوجی ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ فوجی عہدے دار سوار تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دو بریگیڈیر سوار تھے۔


ئی ایس پی آر سے جاری شدہ بیان کے مطابق پاکستان فوج کا یہ ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقے لسبیلہ کی طرف جا رہا تھا جب اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے۔


ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر امجد، سی سی انجینیئرز 12 کور بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، کو پائلٹ میجر طلحہ اور کریو چیف نائیک مدثر سوار تھے۔


 بریگیڈیئر امجد حنیف کو چند روز قبل بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی۔


عسکری ذرائع کے مطابق فضائی سرچ کے بعد زمینی ریسکیو ٹیمز بھی کانراج کے علاقے میں تلاش کے لیے روانہ ہوئیں لیکن رات اور خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹرز کو سرچ میں کچھ نظر نہیں آ سکا۔


ریسکیو ہیلی کاپٹرز واپس آ چکے ہیں اور اب گراؤنڈ ریسکیو ٹیمز ممکنہ جائے وقوع کی طرف جا رہی ہیں۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور پولیس کو ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویش ناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے۔ انشااللہ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے