Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

پاکستان: لاپتہ ہونے والا آرمی ہیلی کاپٹر تاحال لاپتہ ہے۔ پہلے44 منٹ پہلے بلوچستان میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران پیر کو لاپتہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر تاحال نہیں مل سکا۔ اس میں ایک کور کمانڈر سمیت چھ اعلیٰ فوجی افسران سوار تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

 پاکستان: لاپتہ ہونے والا آرمی ہیلی کاپٹر تاحال لاپتہ ہے۔



بلوچستان میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران پیر کو لاپتہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر تاحال نہیں مل سکا۔ اس میں ایک کور کمانڈر سمیت چھ اعلیٰ فوجی افسران سوار تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیلاب سے متاثرہ پاکستانی صوبے بلوچستان میں پیر کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے سینئر فوجی افسران کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے علاقے میں فلڈ ریلیف آپریشن کا حصہ تھا اور اس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ فوجی افسران سوار تھے۔


لسبیلہ کے قریب لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سرچ آپریشن میں فوج کے ہیلی کاپٹر، ایف سی اور پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ رات کی تاریکی اور دشوار گزار سڑکوں کی وجہ سے سرچ آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔


 ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔ ان کے مطابق یہ علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے اور پولیس کی ٹیمیں موٹر سائیکلوں پر دشوار گزار علاقوں میں تلاشی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے