Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک، سعودی عرب کا خیرمقدم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک، سعودی عرب کا خیرمقدم

 القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک




امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں بتایا کہ 'امریکی انٹیلی جنس حکام نے کابل کے ایک گھر میں ایمن الظواہری کا سراغ لگایا جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ چھپے ہوئے تھے۔' امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اس آپریشن کی منظوری دی تھی اور ڈرون حملہ اتوار کو کیا گیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک حملے میں القاعدہ کے سربراہ اور اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ایمن الظواہری کو ہلاک کردیا، یہ حملہ 2011 میں القاعدہ کی بنیاد رکھنے والے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد عسکریت پسند تنظیم کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمن الظواہری اتوار کی صبح 6 بج کر 18 منٹ پر افغان دارالحکومت کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے۔

ایمن الظواہری، ایک مصری سرجن تھے جن کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام تھا انہوں ، نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کو منظم کرنے میں مدد کی جس میں تقریباً 3,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے