شادی سے انکارپرصنعتکارکا میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
شادی سے انکارپرصنعتکارکا میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
قومی کیمشن برائے قانون و انصاف انسانی حقوق نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کامطالبہ کردیا
فیصل آباد 9 اگست2022ء) شادی سے انکارپرصنعتکارکا میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،قومی کیمشن برائے قانون و انصاف انسانی حقوق نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کامطالبہ کردیا،ملزمان کا پولیس کے مقامی افسران سے تعلقات کا الزام، میڈیکل کی طالبہ کو اغواء کرکے انسانیت سوز سلوک'اغواء کے بعد ساتھیوں کی مدد سے زیادتی کا بھی الزام'سر کے
بال'بھنویں کاٹ کر بھائی کے سامنے تشدد کرتے ہوئے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا'سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او کا نوٹس'وویمن پولیس نے ملوث بیسٹ ایکسپورٹ کے مالک شیخ دانش اسکی بیٹی شیخ انا علی 'نوکرانی ماہم سمیت 16افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 6ملزمان کو گرفتارکرلیا'پولیس چھاپے کے دوران مل مالک کے گھر سے 50سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلیں'اسلحہ'موبائل فون سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا'پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی' جبکہ ،قومی کیمشن برائے قانون و انصاف انسانی حقوق کے ترجمان میاں افتحار احمد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں ملوث بیسٹ ایکسپورٹ کے مالک شیخ دانش نے مقامی پولیس سے بہت گہر تعلقات ہیں مقدمہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تسکیل دی جائے اورقانون اور انصاف کے تفیش ہونی چاہیے تاکہ کوئی بھی تفتیش پر اثرانداز نہ ہو سکے تھانہ وویمن یونیورسٹی ٹائون سرگودھا روڈ رہائشی خدیجہ دخترغفور مکان نمبر19Bمقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بی ڈی ایم فائنل ایئر کی سٹوڈنٹ ہے وہ یونیورسٹی ٹائون میں اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے اس کا ایک بھائی بیرون ملک آسڑیلیا دوسرا انگلینڈ میں رہائش پذیر ہے شیخ انا علی دخترشیخ دانش علی کی بیٹی ہے ملزمان فیضان'شعیب اور خان انکے گارڈ ہیں ماہم انکی نوکرانی ہے شیخ دانش علی کی بیٹی شیخ انا علی سکول میں اسکی جونیئر کلاس فیلو تھی' جس وجہ سے اس سے اس کی دوستی ہوگئی'دونوں باپ بیٹی کبھی کبھار ان کے گھرآجاتے تھے آپس میں گھریلو تعلق اوراعتماد کی فضا قائم تھی اس وجہ سے شیخ دانش علی نے ان کے قریب ہونیکی کوشش کی اور اس کے گھرشادی کا پیغام بھجوایا جس پر اس نے انکار کردیا توشیخ دانش نے اپنی بیٹی کیساتھ ملکراسے ٹیلی فون کرکے شادی کیلئے مجبور کرنا شروع کردیا اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پراس نے دونوں باپ بیٹی سے اپنے گھریلوتعلقات قطعی طورپر ختم کر لئے مورخہ 9اگست 2022ء کوتقریباً ساڑھے 12بجے دن جب اس کا بھائی حسن غفور علی جو کہ انگلینڈ سے آیا ہوا تھا اس کے دوست ملک علی اعوان 'علی اعوان بھی انکے گھر میں موجود تھے اس کی والدہ بھی گھر میں موجود تھی ملزمان چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی اسلحہ کے زور پر انکے گھر میں داخل ہوگئے آتے ہی اسے وبرادر کوہوروں مکوں سے زدوکوب کرنا شروع کردیا'ملزمان باپ بیٹی نے اسکے بیڈروم میں زبردستی جا کر اسکے دوموبائل جس میں اس کی سم نمبری 0231-11133386چل رہی تھی اٹھا لئے اورسیف میں موجود 5لاکھ جو کہ اسکے برادران نے مختلف اوقات میں فائنل ایئرکی فیس بھجوا رکھی تھی وہ اوردوعدد سونے کے کڑے مالیت ساڑھے 4لاکھ زبردستی نکال لئے'اسے اوربرادرحسن غفور علی کو زبردستی دوعدد ویگوڈالا گاڑی میں بٹھا کر اپنے گھر پر اغواء کرکے لے گئے جہاں پر شیخ دانش نے دیگر ملزمان سے مل کر اسے اوراسکے بھائی کوزدوکوب کیا اورتشدد کرنا شروع کردیا اوراسے جوتیاں چاٹنے پر مجبور کرتے رہے مختلف انداز سے اسکی تضحیک کرتے رہے شیخ دانش کی بیٹی ملزمہ شیخ انا علی اورنوکرانی ماہم نے شیخ دانش کے کہنے پرزبردستی اس کے بھائی کے سامنے سرکے بال اوربائیں جانب سے بھنویں بھی ریزر سے کاٹ دیں جس کی باقاعدہ ملزمان نے نہ صرف ویڈیو بنائی بلکہ ان ویڈیو کو وائرل بھی کردیا جو کہ اسکے پاس موجود ہے بعدازاں ملزم شیخ دانش اسے ایک کمرے میں لے گیا اوراسے نیم برہنہ کرکے اسکے ساتھ اورل سیکس کرتا رہا ویڈیو بناتا رہا بعدازاں اس نے اپنی بیٹی کے کہنے پر چھوڑ دیا اورکہاکہ اپنے گھر جا کر بتا دو کہ میری ویڈیو اس کے پاس ہے اور باپ بیٹی نے دھمکی دی کہ اگر اس نے 10لاکھ روپے
نہ دیئے تو وہ یہ ویڈیو وائرل کردیں گے اوراسے دوبارہ اغواء کر لیں گے اورمزید ذلیل ورسوا کرینگے جس کے بعد اسے اوراسکے بھائی کوچھوڑدیا واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او کے نوٹس کے بعد تھانہ وویمن کے مقدمہ میں ملوث ملزم شیخ دانش'ماہم'خان محمد'شعیب'فیضان اوراصغرکو پولیس نے جدید وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے پکڑلیا'ایس پی مدینہ ٹائون کی ہدایت پر اسپیشل ٹیموں نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کردیں
۔
تبصرے