۔
فیصل آباد 18 اگست 2022فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش پر وکلاء کی جانب سے تشد دکیا گیا۔طالبہ پر تشدد کے کیس کے ملزم کو پیشی کے لیے عدالت لے جایا گیا۔مرکزی ملزم شیخ دانش کے پولیس گاڑی سے اترے ہی وکلاء نے تشدد شروع کر دی۔پولیس کے ساتھ بھی وکلاء کی دھکم پیل کی اور ملزم کو گالیاں بھی دی گئیں۔
پولیس نے ملزم کو قریبی کمرہ عدالت میں لے کر دروازہ بند کر دیا جب کہ مزید نفری طلب کر لی گئی۔بعدازاں فیصل آباد کی مقامی عدالت میں طالبہ پر تشدد کے واقعہ کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزم دانش کو مجسٹریٹ راجہ علی رضا کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ فریقین کے وکلا نے عدالت میں دلائل دئیے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم دانش کو 23 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں تشدد میں ملوث ملزم پر وکلا نے تشدد کیا،ملزم دانش کو زدو کوب سے بچانے کیلئے قریبی عدالت میں لے جایا گیا۔ ملزم دانش پر طالبہ پر تشدد اور جوتے چٹانے کا الزام ہے۔
ادھر انسانیت سوز تشدد کیس میں متاثرہ طالبہ اور اس کے گھر والے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے طالبہ اور اس کے اہلخانہ کو فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کے مطابق طالبہ تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے قیادت میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جو کہ اپنی نگرانی میں تمام تفتیش مکمل کروائے گی
0 تبصرے