بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ، سمی دین، بیبو بلوچ ، بیبرگ بلوچ سمیت درجنوں افراد کو رواں ہفتے کوئٹہ، کراچی اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں بی وائی سی کے رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق اب تک بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 500 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف چار مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
ہمارا یہ مارچ صرف قدموں کا نہیں ضمیر کا سفر ہے جو خاموش ہے وہ بھی قصور وار ہے اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان Balochistan voi
![]() |
لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، سردار اختر مینگل |
لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے اگلے مرحلے میں بدھ کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور 28 مارچ کو خضدار کے علاقے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ وہ اس لانگ مارچ کی قیادت خود کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’تمام بلوچ بھائیوں، بہنوں، نوجوانوں اور بزرگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس مارچ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔‘۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ’لانگ مارچ ہماری بیٹیوں کی گرفتاری اور ہماری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف ہماری بیٹیوں کی گرفتاری کا معاملہ نہیں، یہ ہمارے قومی وقار، ہماری غیرت اور ہمارے وجود کا سوال ہے۔ جب تک ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔‘
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ’ہماری یہ تحریک پرامن ہے، ہم ظلم، جبر اور نا انصافی کے خلاف نکلے ہیں اور جب تک انصاف نہیں ملتا، ہم رکیں گے نہیں۔‘
0 تبصرے