کوئٹہ شہر میں ائے دن چوری اور چھینا جھپٹی کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے،
24 جون 2024
کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سراج نامی نوجوان کو قتل کردیا،
ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے،
بلوچستان بھر میں بے روزگاری ایک وبا بن چکی ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت بلوچستان میں 15 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہیں اور ہر سال گریجویٹ ہونے والے طلبہ کی تعداد 25 ہزار کے قریب ہے۔
پچھلی حکومت نگران حکومت اس وقت بننے والی حکومت کے پاس ایسا کوئی پلان نظر نہیں ارہا کہ شہر سے بے روزگاری کو ختم کیا جا سکے بلوچستان میں بننے والی حکومتیں پی ایس ڈی پی کے فنڈ اور بجٹ کی تقسیم کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
افسوس تو اس بات کا ہے کہ جن لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے یعنی پیراشوٹرز کو ایسے پیراشوٹرز ہمارے سروں پر مسلط کیے جاتے ہیں جن کو اب تک یہ نہیں پتہ کہ بلوچستان کے 36 اضلاع ہیں یا 40 اس بجٹ میں 40 اضلاح مینشن کیے گئے ہیں۔
0 تبصرے