Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے عوامی بیداری و مزاحمتی تحریک ڈولیپمنٹ الائنس تشکیل دینے کا فیصلہ

صوبائی دارلخلافہ میں بلدیاتی حلقوں کی ناقص تشکیل و انتخابات کو چیلنج کرنا عوام و آئین دونوں کی توہین ہیں-

 کیو ڈی ایم

Balochistan voi


سیاسی مداریوں اور مافیاز و ٹھیکیداروں کا کوئٹہ کے چار ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے قیام اور ڈسٹرکٹ کونسل کے خاتمے پر سوالیہ نشان پریشان کن ہیں_

 عبدالمتین اخونزادہ 

باڈر ٹریڈ اور افغانوں کے انخلاء کے لئے قانون سازی اور آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مقتدرہ و اشرافیہ نے عام آدمی کا گلا گھونٹنے کا فیصلہ کیا _

 کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ 

 کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے عوامی بیداری و مزاحمتی تحریک ڈولیپمنٹ الائنس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سنیر قیادت کا اجلاس 

سنئیر سیاست دان اور کیو ڈی ایم کے مرکزی چیرمین عبدالمتین اخونزادہ نے کیو ڈی ایم کے سنئیر قائدین کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ و مضافات کی ترقی و خوشحالی اور امن و سماجی شعور کی بیداری کے لئے ضروری ہے کہ مثبت کرداروں کو جمع کرکے ڈولیپمنٹ الائنس تشکیل دیا جائے کمزور ترین طرز حکمرانی اور سیاست و قبائلیت کو بدنام کرنے والے گندے ہاتھوں کے نخرے و تماشے اب ناقابل برداشت ہو چکے ہیں اس وقت ملک و صوبے پر مسلط کمزور ترین نگران مرکزی و صوبائی حکومتوں اور کرپٹ بیوروکریسی و اشرافیہ نے غفلت اور افراتفری و بد انتظامی کے ساتھ منھگائی اور بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش اڑادینے والے اضافے اور کروڑوں انسانوں کے مفادات و احساسات کے تحفظ و بقا کے بجائے غلطیوں کا ہی ٹریک مکمل کر لیا ہیں بطور خاص کوئیٹہ میں پورے صوبے کے تمام اضلاع کے برعکس بلدیاتی انتخابات کا مسلسل التوا اور حلقہ بندیوں کے نام پر اسٹبلشمنٹ و ججز سمیت سیاسی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی و غفلت کا مظاہرہ کرنے کے بعد بھی عوامی مفادات کے تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں چھ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بنانے اور کیو ڈی ایم کے مسلسل مضافاتی علاقوں ہزار گنجی پنجپائی میاں غنڈی ہنہ اڑک بلیلی ہزارہ ٹاؤن اور قمبرانی اور مار واڑ میں میونسپل کمیٹیاں تشکیل دینے کی قانون سازی کے عمل میں متحرک اور فعال رہی جبکہ کارکردگیوں میں کمزور ترین سابقہ عوامی نمائندوں اور انسانی زندگیوں میں بہتری و توانائی لانے میں ناکام کوئٹہ کے ممبران صوبائی اسمبلی نے غیر منطقی اور عام آدمی کے مفادات کے برعکس کمزور فیصلے کوئٹہ کے لاکھوں انسانوں پر مسلط کئے گئے ہیں جس کا بوجھ نگران صوبائی حکومتوں کے کندھوں پر ہیں نگران وزیر اعظم پاکستان کا تعلق شہر کوئٹہ سے ہیں انھیں معاملات کی درستگی و نزاکت کا ادراک و احساس دردمندی کرنا چاہیے _ لیکن اس کے باوجود بلدیاتی انتخابات روکنے اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ناکارہ ادارے کی آڑ میں چھپ کر عوامی مفادات اور ڈولیپمنٹ کے نئے ترقیاتی اپروچ پر وار ناقابل قبول ہے 

 کیو ڈی ایم اس طرح کے ہتھکنڈوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے عوام سے میونسپل سروسز کی بحالی اور مجموعی طور پر معاشرتی و سماجی ترقی و خوشحالی کے لئے فعال و متحرک بلدیاتی اداروں کی ازسرنو تشکیل و انتخابات منعقد کرانے کے لئے ضروری کردار ادا کرنے کی اپیل کرتی ہے-

اس موقع پر لیڈرز آف کیو ڈی ایم سردار حبیب بڑیچ،نزیر احمد خان بازئی ، عجب خان ناصر ، ملک فہیم بڑیچ ، سردار شادی خان اور دیگر بھی موجود تھے _

عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ 

کیو ڈی ایم کے نزدیک کوئٹہ میں مردم شماری کے نقصانات کے ازالے اور بلدیاتی اداروں کی تشکیل و انتخابات میں تاخیر کے نقصانات و مضمرات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے_

کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ نے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے سابقہ ممبران اسمبلی و سیاسی جماعتوں کو لولی پاپ پر بیوقوف بنایا گیا ہے جس میں صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی و احساس کمتری کا شکار ہو کر منزل مقصود سے دور رہ گئے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عوام ان کی گرفت کریں اور انھیں نا اہلوں کے سردار و غافل نمائندوں کا خطاب دے کر دوبارہ صحیح ،مثبت و دیرپا ترقیاتی اپروچ اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد قانون سازی پر مجبور کریں تاکہ ممکنہ طور پر معاشرتی ترقی و خوشحالی اور ضروریات زندگی کی بحالی کے لئے میونسپل سروسز کا ادراک و شعور پیدا ہو اور اچھی کارکردگی والے بلدیاتی اداروں کی ازسرنو تشکیل و انتخابات منعقد ہوسکے_

 کیو ڈی ایم کے قائدین و کارکنان اور رضاکاروں نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام علاقے خصوصا اندرون شہر،نواں کلی ہنہ اڑک اور سریاب، قمبرانی ، مشرقی و مغربی بائی پاس ، چشمہ ، نوحصار اور پنجپائی ودیگر مضافاتی علاقے عملاً مسائلستان کا نقشہ پیش کررہے ہیں اکھڑے ہوئے سڑکوں اور منہدم گلیوں میں کمیشن خوری اور مہا کریپشن کے لئے لاکھوں انسانوں کو بیماریوں اور نفسیاتی امراض کا شکار بنادیا گیا ہیں گیس و بجلی اور پانی و صفائی ناپید ہیں منشیات کے پھیلاؤ میں انتظامیہ ملوث ہیں اور نادرا نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے افغانوں کے ساتھ غلیظ ترین سلوک و غلط پالیسیوں نے شہر کے سماجی و اقتصادی سٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے شہر کوئٹہ کے وسط میں سول ہسپتال،بی ایم سی ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں بہتری و علاج نام کی کوئی دوائی دستیاب نہیں ہیں جبکہ میونسپل سروسز اور تعلیمی ادارے ناکارہ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ رواں سال کے بجٹوں میں عوامی مفادات کے تحفظ و کامیابی حاصل کرنے کے لئے مختص رقومات ضروری بنیادی ضروریات کے لئے خرچ نہیں کئے جارہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ نگران صوبائی حکومت میں واضح اقدامات ممکن بنائیں اور کوئی سرکاری گاڑی خریدنے کے لئے کوئی رقم مختص نہ کیا جائے بیوروکریسی و مافیاز اور اشرافیہ و ججز کے مراعات و نخروں کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے مراعات فریز کرنے کا فیصلہ کیا جائے اور نان ڈولیپمنٹ اخراجات کو پبلک کیا جائے تاکہ عوامی احتساب و نگرانی کا نظام وضع کیا جائے کیونکہ فی الوقت ورکنگ اور انسانی عظمت و رفعت لانے کے لئے چلتا ہوا نظام حکومت و عدالت اور سیاست و معیشت مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گیا ہے اس لئے وسائل زندگی کی حفاظت اور عظمت انسان کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ وسائل کے ضیاع کو روکا جائے اور عام آدمی کی حفاظت و قدرتی حسن و معنویت کی تلاش کے لئے ضروری ہے کہ ترقیاتی اپروچ تبدیل ہو اس لئے 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری ہے کہ سول سوسائٹی اور بیدار مغز سیاسی و سماجی شخصیات و ادارے بجٹ کا پوسٹ مارٹم کریں اور ممبران اسمبلی و اشرافیہ کا مافیاز و اسٹیٹس کو سمیت قیمہ بنایا جائے_

عبدالمتین اخونزادہ نے 

کہا کہ کوئٹہ و مضافات میں بنیادی روزگار کی فراہمی اور امن و ترقی کے لئے ضروری ہیں کہ بارڈر ٹریڈ کے لئے ماحول و اعتماد کا اظہار کیا جائے پاکستانی عوام و خواص دونوں افغانوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور سلامتی و استحکام کا تعلق رکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہر سطح پر مثبت و توانا مکالمے اور جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے