کوئٹہ کی ترقی و بلدیاتی انتخابات کے لئے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پینل کے نام سے اتحاد قائم نوابزادہ لشکری رئیسانی کنوینئر منتخب۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم اور یو سی اتحاد شامل ہیں
کوئٹہ کو درپیش بلدیاتی سماجی معاشرتی مسائل کے حل اور ترقی کے نئے چیلنجز ،ترقیاتی اپروچ پائیدار ترقی ،سماجی انصاف جیسے حل طلب مساہل کے لیے کوئٹہ میں کام کرنے والے سیاسی سماجی تنظیموں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ۔ بلوچستان پیس فورم ۔ یو سی اتحاد اور بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم پر مشتمل نیا اتحاد کوئٹہ ڈویلپمنٹ پینل کا انتخاب کیا گیا۔
ان تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ممتاز سیاسی رہنما نوابزادہ میر لشکری رئیسانی نے منعقد کیا اجلاس میں کوئٹہ کے بلدیاتی مساہل پر بحث کی گئی اور وقت کی نزاکت اور حالات کے پیش نظر کوئٹہ شہر کو مسلسل نظر انداز کرنے لوٹ مار کرپشن سے پاک کرنے کے لیے شہریوں کی وسیع تر مفاد تعصب سے پاک کوئٹہ ڈوپلمنٹ پینل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے کنوینئر نوابزادہ لشکری رہسانی منتخب ہوے جبکہ مرکزی سٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی۔ جس میں عبدالمتین اخوندزادہ، رضا الرحمن۔ جاناں خان اچکزئ نذر بڑیچ۔ رضا وکیل ۔ سردار حبیب بڑیچ اور دیگر شریک رہے
شہری ترقی و خوشحالی اور امن و سماجی شعور کی بیداری کے تسلسل میں کوئٹہ و مضافات کے دیرینہ مسائل و معاملات بطور خاص شہر کوئٹہ کو آن کرنے کا فیصلہ ، بلدیاتی اداروں و میونسپل سروسز کی بحالی،ھائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے کیس کے متعلق مثبت و توانا موقف اختیار کرنے ، مجموعی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی و سماجی شعور کی بیداری کے لئے مضبوط بنیادوں پر استوار ورکنگ و احساس دردمندی اور عوامی اعتماد پیدا کرنے کے لئےکوئٹہ ڈویلپمنٹ پینل کیو ڈی پی تشکیل دیا گیا جس کے لئے چار تنظیموں کا مشترکہ اجلاس،،ساروان ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ،حاجی لشکری خان رئیسانی سنئیر سیاست دان اور بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نے کی اجلاس میں بلوچستان پیس فورم ،کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ ،بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم ،یو سی اتحاد کے قائدین اور سنئیر عہدیداران شریک رہے
0 تبصرے