لاپتہ آبدوز ’ٹائٹن میں 30 گھنٹے کی آکسیجن باقی، تلاش کے دوران آوازیں سنی گئیں Balochistan Voi
لاپتہ آبدوز ’ٹائٹن‘ میں 30 گھنٹے کی آکسیجن باقی، تلاش کے دوران آوازیں سنی گئیں
Balochistan Voi
بحر اوقیانوس میں تفریحی سفر پر جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کو تلاش کرنے والے عملے نے کہا ہے کہ اس کیآوازوں کے سگنل سنے گئے ہیں۔
امریکی چینل سی این این نے ایک اندرونی حکومتی میمو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کو سمندر میںٹائٹن آبدوز کو
تلاش کرنے والے عملے نے ہر 30 منٹ بعد آوازیں سنی گئی ہیں۔میمو میں کہا گیا ہے کہ جبآبدوز کی تلاش کے لیے مزید آلات کا
استعمال کیا گیا تو اس وقت بھی آوازیں سنی گئیں۔دوسری جانب کینیڈاکے پی تھری جہاز نے سمندر میں چوکور شکل کی ایک
شے بھی دیکھی ہے اور آوازیں بھی سنی ہیں۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈینٹ نے کہا ہے کہ کینیڈین فضائیہ کی ٹیم نے رپورٹ
کیا ہے کہ تلاش کرنے والی ٹیم کو آبدوز کے آخری مقام کے آس پاس وقفے وقفے سے آوازیں سنائی دی گئی
ہیں جس کے بعد گمشدہ آبدوز کے ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
امریکہ اور کینیڈا میں حکام کی جانب سے بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشجاری ہے۔
آبدوز گذشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہے جس میں پانچ افراد سوار ہیں۔یہ آبدوز بحر اوقیانوس میں ڈوب جانے والے جہاز ٹائی ٹینک
کا ملبہ دیکھنے کے لیے سیاحوں کو لے کر گئی تھیامریکی بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریسکیو مشن میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے ایک مخصوص سسٹم زیرسمندر بھیجا جا رہا ہے جو آبدوز نما دیگر بھاری اشیا کو باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کے
مطابق آبدوز میں موجود سیاحوں کے لیے صرف 30 گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہزادہ داؤد اور ان کے نوعمر بیٹے سلیمان داؤد بھی سیاحوں میں شامل ہیں۔48 سالہ شہزادہ
داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے آبدوز میں سوار تھے جب اس سے 12 ہزار 500 فٹ
کی گہرائی پر رابطہ منقطع ہو گیا۔
تبصرے