صوبائی حکومت دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی،تمام امن دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا ،سینیٹر منظور خان کاکڑ
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ نے بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھرصوبے کے امن پر وار کیاہے انہوں نے دہشت گردانہ واقعات میں شہید ہونے والے قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیر پا امن کے قیام کے لئے ہماری فورس لازوال قربانیاں دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور تمام امن دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی عناصر ملوث ہیں اور ہمارا ہمسایہ ملک بھارت جو ہمارا ازلی دشمن ہے نے ہمیشہ بلوچستان میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردوں کی سر پرستی کی ہے انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم اور پر امن بلوچستان ہمیشہ سے بھارت کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے لیکن ہم دشمن کے تمام تخریبی عزائم کوخاک میں ملا دینگے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج سے محبت کرنے والے ہیں انہوں نے ہمیشہ پاک فوج سے محبت اور حب الوطنی کا ثبوت اپنے عمل اور کردار سے دیا ہے انہوں کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارا مورال کبھی پست نہیں ہوگا اور ہم دشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سینیٹر منظور خان کاکڑ نے شہدائ کے بلند درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
0 تبصرے