Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا Balochistan voi

اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں لگی آگ پر

قابو پالیا گیا

Balochistan voi news desk

اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار


اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

اتوار  بازار میں آگ قالینوں کے اسٹالز  پر لگی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور دیگر  ریسکیو ٹیموں نے  آگ پرقابو پا لیا، ریسکیو راولپنڈی اور مسلح  افواج کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا،  اتوار بازار میں آگ کپڑے  اور قالینوں کے اسٹالز  میں لگی تھی۔ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ  300 سے زائد دکانوں اور اسٹالز کو نقصان پہنچا ہے،  اتوار بازار کے گیٹ نمبر 7 کو مکمل سیل کردیاگیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں آج شام ویلڈنگ کا کام ہورہا تھا جس سے ممکنہ طور پر آگ بھڑکی۔آگ بجھانے میں پاک بحریہ نے بھی سول انتظامیہ کی مدد کی، پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز  نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے