Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

افغانستان کے شہر مزار شریف میں بم دھماکہ، سات افراد ہلاک Balochistan voi

افغانستان کے شہر مزار شریف میں بم دھماکہ، سات افراد ہلاک 


افغانستان کے شہر مزار شریف میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں پیٹرولیم کمپنی کے سات ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بلخ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ منگل کو ہوا۔
مزار شریف پولیس کے اہلکار آصف وزیری نے بتایا کہ ’یہ بم سڑک کے کنارے ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔ جب پیٹرولیم کمپنی کی بس وہاں پہنچی تو بم پھٹ گیا۔‘
خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر کی گئی ہے تاہم اس عرصے میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں۔
ان میں سے بیش تر حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کی مقامی شاخ نے قبول کی۔
رواں ماہ کے اوائل میں مزار شریف کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک مدرسے میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 19 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے تھے۔
آصف وزیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دھماکہ سید عباد چوک کے قریب صبح سات بجے ہوا۔
دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے