Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

ریحام خان نے تیسری شادی کر لی Balochistan voi

 

ریحام خان نے تیسری شادی کر لی

مررزا بلا بیگ مجھ سے 13 سال چھوٹے ہیں، طویل تنہائی کی جدوجہد کے بعد بالآخر میں ایک ایسے شخص سے ملی جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری سے مجھے جیت لیا۔ریحام خان کی پوسٹ


ریحام خان نے تیسری شادی کر لی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تیسری شادی سے متعلق بتایا۔ریحام خان کو شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔ریحام خان کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پیروکاروں اور خیر خواہوں کو یہ خوشخبری بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے مرزا بلال بیگ کے ساتھ سادہ تقریب میں شادی کی شادی کر لی ہے۔

اپنے والدین کی غیر موجودگی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہوں لہذا آپ سب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں۔ریحام خان نے مزید کہا کہ زندگی محبت اور افہام و تفہیم کے بارے میں ہے، اور ایک بہت طویل تنہائی کی جدوجہد کے بعد بالآخر میں ایک ایسے شخص سے ملی جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری سے مجھے جیت لیا۔

اگرچہ مرزا مجھ سے 13 سال چھوٹے ہیں لیکن وہ میری زندگی میں بہت قابل احترام ہیں۔

ایک ایسا آدمی جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں۔ ایک آدمی جو میری تاریک ترین گھڑی میں میرے آس پاس ہوگا۔ ایک آدمی جس کے ساتھ میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ریحام خان نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے میرے ہمسفر کو بھی آپ بہت محبت دیں گے۔میں مرزا بلال بیگ کے والدین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے اپنے خوبصورت خاندان میں میرا پرتپاک استقبال کیا، اور میرے بچوں کا ہمیشہ کی طرح تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے اپنے بیٹے کا وکیل ہونے کی ذمہ داریاں نبھانے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ریحام خان پہلی شادی 1993 میں کی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ریحام خان کی پہلی شادی 2005 میں ختم ہوئی تھی۔انہوں نےعمران خان سے 2015میں دوسری شادی کی جو دس ماہ بعد ختم ہو گئی تھی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے