پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گولڈ ماکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1850 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 1586 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 878 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس سات ڈالر کا اضافہ کا ہوا اور اس کی نئی قیمت 1815 ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 80 ہزار کی حد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
چاندی کی قیمت فی تولہ 50 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے ریکارڈ کی گئی۔
0 تبصرے