Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

8 دسمبر کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن مہمان خاص قائد جمعیت مولانا فضل جلسے سے خطاب کریں گے بلوچستان وائس

 مولانا فضل الرحمان 7 دسمبر کو پانچ روزہ دورے پر "کوئٹہ" پہنچ رہے ہیں

Balochistan voi

اگلے دن یعنی 8 دسمبر کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوگا۔

اس کنونشن کے مہمان خاص قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان ہوں گے اور ساتھ میں چاروں صوبوں کے امرا،ممبران مرکزی مجلس عاملہ اور وفاقی وزراء شریک محفل ہوں گے۔

کنونشن میں سابق صوبائی وزیر میر امان اللہ نوتیزئی،سابق صوبائی وزیر نواب زادہ میر ظفر اللہ زہری،سابق صوبائی وزیر میر غلام دستگیر بادینی،پیپلزپارٹی کے پشین سے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی علاقہ کے معتبر قبائلی شخصیت ملک عبدالقیوم کاکڑ،اور سال قبل حلقہ پی بی 20 پر ضمنی الیکشن میں ہماری جیتے ہوئے رکن پارلیمان کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے دوسرے نمبر پر آنے والے نوجوان امیدوار تعلیم یافتہ شخصیت ایڈووکیٹ آغا عصمت اللہ جماعت میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے اس کے ساتھ چند دیگر شمولیتیں بھی ہوں گی۔

اس پروگرام کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع خود میدان میں اترے ہیں،

صوبائی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گہما گہمی، پروگرام کو تاریخی بنانے کیلئے صلاح و مشورے،اندرون شہر پینافلکس اور جماعتی جھنڈوں سے تزئین و آرائش اور بلوچستان سے باہر لوگوں تک اس پروگرام کو براہ راست پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس کو بروئے کار لانے کیلئے صوبائی معاون اطلاعات"حاجی عین اللہ شمس" اور ان کی ٹیم مکمل جستجو کے ساتھ کام میں لگی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے