کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی نی20,19دسمبر 2022 کو کوئٹہ میں پارٹی کی ساتویں قومی کانگرس بلانے کا اعلان کیا ہے
انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی جنوبی پشتونخوا، خیبر پشتونخوا، سندھ اور پنجاب کے تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ پارٹی کانگریس منعقدہ 29,28جنوری 2022 کے فیصلوں کی روشنی اور تسلسل میں پارٹی کی تشکیل کیلئے 20,19دسمبر کے قومی کانگریس میں پوری تیاری کے ساتھ شامل ہو۔
قومی کانگریس قومی جرگہ، مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور مرکزی کمیٹی کا انتخاب کریگی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں کو بھی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ملک بھر سے ہزاروں مندوبین کے اس اجتماع کے انعقاد کیلئے لازمی ضروریات کیلئے کمربستہ ہوکر انکے قیام و طعام کا بندوبست کریں۔ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ دس ہزارمندوبین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ساتویں قومی کانگریس میں شریک ہونگے۔
0 تبصرے