ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے: رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈاbalochistanvoi

 ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے: رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا



تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے ارشد شریف شہادت ایک حادثہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے۔


انھوں نے کہا ارشد شریف کو یا تو گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے اور یا بہت کلوز رینج سے مارا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان سے سر اور سینے پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔


انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بچہ اغوا ہوا تھا تو پھر کیا گاڑی پر اس طرح گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق خرم اور وقار نامی افراد کے نام سامنے آ رہے ہیں تو یہ ہمارے بس کا کام نہیں ہے کہ نیروبی سے دور کوئی پاکستان فارم ہاؤس بسائے اور پھر وہاں ارشد شریف کو چھپائے اور پھر یوں قتل ہو جائے

 ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا، عمران خان کی اجازت سے یہ سب ہوا: فیصل واوڈا


رہنما تحریک انصاف فیصل وا. ڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ وہ پاکستان واپس آنا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق ارشد شریف کے رابطوں کے بارے میں انھیں بحثیت دوست انھیں علم تھا اور وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اجازت سے ان رابطوں کا خود بھی حصہ تھے۔


فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے پیچھے والے کردار پاکستان کے اندر موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جو شواہد ہیں، وہ ان ثبوتوں کو صرف ایم آئی، آئی ایس آئی اور چئیرمین تحریک انصاف سے شیئر کر سکتے ہیں اور باقی کسی پر انھیں کوئی بھروسہ نہیں ہے۔


فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو ڈرا دھمکا کر ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کے مطابق عمران خان نے نیک نیتی میں ارشد شریف کو باہر جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔


ان کے مطابق ارشد شریف کو قتل کرنے کے بعد ان کے لیپ ٹاپ اور فون تک بھی دستیاب نہیں ہیں۔


فیصل واوڈا نے کہا کہ اس قتل کے پیچھے نہ تو سیاسی لوگ ہیں اور نہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ میں سے کوئی ہے۔ جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نام کب لیں گے تو انھوں نے کہا کہ وہ دنوں میں ان لوگوں کا نام بھی بتا دیں گے۔ تاہم ان کے مطابق اگر انھوں ابھی ان لوگوں کے نام بتا دیے تو انھیں قتل کیا جا سکتا ہے۔


انھوں نے کہا کہ وہ ارشد شریف سے رابطے میں تھے اور وہ اپنے فون کو فارنزک کے لیے دینے کو تیار ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے