ارشد شریف شہید اعوان قبیلہ کابہادرسپاہی balochistan voi

 ارشد شریف شہید 💔

اعوان قبیلہ کابہادرسپاہی

Balochistan voi

چک نمبر 64 آر بی ۔ بنڈالہ، تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے ملک محمد بُوٹا اعوان کی فیملی۔۔ دو پوتے اور بیٹا ۔۔ بیٹے کا نام شریف اعوان تھا۔جبکہ پوتے ،میجر اشرف ،ارشد شریف تھے اُن کی زرعی زمین اور آبائی گھر آج بھی گاؤں میں موجود ہے ۔ یہ فیملی “چوہکاں گاؤں” ضلع جالندھر سے ہجرت کر کے آئی تھی ضلع جالندھر کے پاس اعوانوں کے 22 گاؤں آباد تھے جو ہجرت کر کے ( جمیانہ، 41 مررڑ، 42 مررڑ، سراہلی، پھلاہی، جمیانہ ، کَلّہ ضلع فیصل آباد، پنجکسی ضلع خانیوال، چک نمبر 533 بوریوالہ، چک نمبر 16 گ ب بدومتہ ضلع ننکانہ صاحب اور دیگر اضلاع میں آباد ہوئے۔


ارشد شریف اعوان قوم کا چمکتا ستارہ تھا ۔ ارشد شریف 22 فروری 1973ء کو پیدا ہوئے اور 23 اکتوبر 2022ء کو نیروبی میں شہید ہو گئے ، وہ نڈر صحافی، مصنف اور ٹی وی نیوز اینکر پرسن تھے۔ ان کو تحقیقاتی صحافت میں مہارت حاصل تھی،۔ 23 مارچ 2019ء کو انہیں صحافت میں ان کی خدمات پر صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ 

ارشد شریف 2022ء تک میزبانی کے شعبے سے وابستہ تھے اور آخری دنوں میں اے آر وائی نیوز پر پروگرام پاور پلے کے لیے میزبانی کر رہے تھے۔ شریف نےآج ٹی وی میں بطور نیوز ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔ آج میں شامل ہونے سے پہلے وہ دنیا ٹی وی کی نیوز ٹیم کی بطور ڈائریکٹر نیوز اور پروگرام کیوں کے میزبانی کر رہے تھے۔ اگست 2022ء کے دوران میں ان کے ایک پروگرام کی وجہ سے ان کی اے آر وائی کی ملازمت چلی گئی جس کے بعد سے لے کر اپنی موت تک وہ اپنا یو ٹیوب چینل چلا رہے تھے۔

ارشد شریف اپنا ایک واضع اور دلیرانہ موقف رکھتے تھے ، پاکستان میں اپنے خلاف حالات کو دیکھتے ہوئے وہ کینیا چلے گئے ، جہاں ایک حادثے میں انہیں شہادت نصیب ہو گئی ۔ 

ارشد شریف کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی آخرت کی منازل آسان فرمائیں 

اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دیں ۔آمین 

ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان  کے چیف آرگنائزر فیصل محمود علوی اعوان نے کہا

جالندھر کے قطب شاہی علوی اعوان بھی الگ ہی مزاج رکھتے ہیں ان میں گولڑہ (گھلی) ۔ گل شاہی اور کلگان گوت کے اعوان تھے جو آپس میں شیر و شکر تھے اور ہجرت بھی ایسی کی کے نہ کوئی مسنگ پرسن نہ کوئی ریپ کیس بہادری کی مثالیں عبدالستار علوی بھی جالندھر کے گاؤں سمی پور سے ھیں جنہوں نے شام میں اسرائیلی جہاز گرانے کا کارنامہ انجام دیا جالندھر کے قطب شاہی اعوانوں کو سلام جو اپنے اجداد کے نقشہ قدم پر چلتے ھوئے حق کے راستے پر جان بھی دینے سے گریز نہیں کرتے سلام اے راہ حق کے شہیدحق کا راہی محمد الاکبر بازوئے حیدر کرار کا فرزند راہ حق میں جام شہادت نوش کر گیا اور اپنے عظیم اجداد کی یاد تازہ کر گیا ۔

اعوان قبیلہ نے مرحوم کے اعلی درجات کے لئے دعا کی ا اللہ ان کے گھر والوں کو صبر  نصیب کرے تنظیم الاعوان پاکستان مرحوم کے گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی  ہے  پور اعوان قبیلہ حکومت پاکستان سے اپیل کرتا  ہے جلد ازجلد کمیٹی تشکیل دی جائے  اور اعلی درجے کی تفتیش کروائی جائے اور مجرموں کو کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے