Tanzeem Al-Awan Balochistan organization is saddened by the loss of six youths in the unfortunate incident of helicopter crash in Quetta, but on the other hand, it is also satisfied that our youths have achieved martyrdom.

 پاک فوج کے شہید جوانوں کو سلام۔


ازل سے ابد تک یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔پاکستان بنانے والی اور اس میں بسنے والی سب سے بڑی قوم اعوان قوم کی قربانیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور بلند و بالا حوصلے سے وابستہ یہ قوم کسی بھی قسم کی قربانی سے کھبی دریغ نہیں کرے گی۔

تنظیم الاعوان بلوچستان  ہیلی کاپٹر کے اس ناخوشگوار واقع میں جو کہ کوئٹہ میں پیش آیا ایک طرف آپنے چھ نوجوانوں  کو کھو دینے کے غم میں ہے  مگر دوسری جانب اس بات پر بھی مطمئن ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے شہادت حاصل کی ۔تنظیم الاعوان بلوچستان اپنے داماد میجر منیب پر فخر کرتی  ہے اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کے  لیے اپنی قوم کے ہر فرزند کو قربان کرنے کے اعظم کو برقرار رکھے

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل

سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے اعوان قوم کے داماد شہید منیب کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اور کہا 

قوم شہید فوجی افسران کو سلام پیش کرتی ہے

افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیر کو کہا کہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو میجرز سمیت چھ پاک فوج کے جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر رات گئے ہرنائی بلوچستان کے علاقے خوست کے قریب فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

شہید فوجیوں کی شناخت پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعاع کے نام سے ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر وندر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کمانڈر XII کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت پاک فوج کے چھ اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

ایک مختصر بیان میں، آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ واقعہ سیلاب کی امدادی کارروائیوں کے دوران خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

قوم شہید فوجی افسران کو سلام پیش کرتی ہے

افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے