History of Awan

 امام علی علیہ السلام کے تمام کی تمام اولاد ہی سادات ہیں اس میں کوئی اختلاف نہیں



کیوں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول محمد مصطفیٰﷺ نے امام علی علیہ السلام کو سید کہا۔۔۔


قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادعوا لی سید العرب فقالت عائشة رضی اللہ عنہ الست سید العرب یا رسول اللہ فقال انا سید ولد آدم و علی سید العرب


حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ عرب کے سردار کو میرے پاس بلاؤ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ کیا آپ عرب کے سردار نہیں ہیں یا رسول اللہ، آپ نے فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی علیہ السلام عرب کے سردار ہیں۔


1. مستدرک للحاکم، 3 : 124

2. مجمع الزوائد، 9 : 116

3. کنزالعمال، 11 : 619


امام علی علیہ السلام کی نسبت سے ان کی تمام اولاد علوی بھی ہے 

لیکن پہچان کے لئے حضرت فاطمۂ الزہراء سلام اللہ علیہا کی اولاد کو فاطمی سادات اور دوسری بیویوں کی اولاد کو حضرت علی علیہ السلام کی نسبت سے علوی سادات کہا جاتا ہے

اور امام علی علیہ السلام خود ہاشمی بھی تھے اور قریشی بھی۔

اس نسبت سے ان کی تمام اولاد ہاشمی قریشی بھی ہے۔

حضرت علی علیہ السلام کی اولاد میں سے بی بی فاطمۂ الزہراء سلام اللہ علیہا کی اولاد کو دوسری بیویوں کی اولاد پہ ایک درجہ نسبی فضیلت حاصل ہے 

کیوں کہ انکے نانا محمدﷺ ہیں۔۔۔

مگر اس کا قطعاً یہ مطلب نہیں کے علوی سید و سادات نہیں

سید لقب ہے جس کے معنی ہیں سردار ۔ اس لئے امام علی علیہ السلام کی غیر فاطمی اولاد بھی فاطمین کو اسی فضیلت کی وجہ سے سید یعنی اپنا سردار کہتے ہیں۔۔۔

جیسے فاطمین کے القاب ہیں موسوی ٫ کاظمی ٫ شیرازی٫ بخاری وغیرہ

ہمارا لقب اعوان ہے

اعوان کا مطلب ہے مددگار

واقعہ کربلا کا بدلہ ہمارے جدِ امجد حضرت محمد الحنفیہ بن امام علی علیہ السلام نے لیا تھا۔۔۔

انہوں نے نعرہ لگایا تھا

نَحّنُ اَعٌوَانُ آَلِ مُحَمَّدﷺ

آل محمدﷺ کے مددگار ہم ہیں۔۔

ہم اسی نسبت سے فاطمی سادات کے اعوان کہلائے۔۔۔۔

اعوان کہلوانے کی دوسری وجہ یہ بھی ہے حضرت محمد الحنفیہ کے پوتے عون قطب شاہ بن علی عبدالمنان بن محمد الحنفیہ کو اعوانوں کا جدِ امجد مانا جاتا ہے انہی کی نسبت سے عرب میں اعوان بنی عون کہلاتے تھے جو 

نسبِ قریش ،عمدۃالطالب ،

منبع الانساب ،المشجّر الوٰافی(فی السّلسلتہ العلویۃ و الطالبیۃ والھاشمیہ) منتقلتہ الطالبیہ اور دیگر بہت سی قدیم کتب سے ثابت ہے۔۔۔

قطب شاہی اعوان محمدی علوی سادات ہیں

حضرت محمد الحنفیہ کے پوتے عون قطب شاہ غازی کی اولاد سے ہی ایک بلند پایہ مجاہد حضرت سید قطب حیدر شاہ علوی  بادشاہ محمود غزنوی کے ساتھ اسکی فوج کے سالار کی حیثیت سے اپنے خاندان سمیت ہندوستان آئے اور پھر ان کی اولاد یہاں ہی آباد ہو گئی آپ کو قطب شاہ ثانی بھی کہا جاتا ہے

آپ کے 11 فرزند تھے ان سے أپکی نسل چلی علوی آپکی نسبت سے ہی قطب شاہی اعوان کہلائے۔۔۔

آج پاک و ہند اور افغانستان میں بھی قطب شاہی اعوانوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے