DIG Quetta Ghulam Azfar Mahesar has said that action will be taken against drug dealers and addicts in the city drain.


ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے 



dig

 خلاف کارروائی کو وسعت دیکر دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کیاجائے گاتاکہ منشیات جیسی لت کو جڑ سے اکھاڑ کرمعاشرے کو منشیات سے پاک کیا جائے۔آپریشن میں پکڑے گئے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ صحت مند ہوکر معاشرے کے لیے سود مند شہری ثابت ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار ان نے کویٹہ کے تمام مراکز بحالی مریضان منیشات کے سربراہان کے اجلاس اور سٹی نالے پر قائم کئے گئے چیک پوسٹوں کے معاہنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مراکز بحالی مریضان منیشات کے سربراہان کے اجلاس میں اداروں کی کارکردگی،علاج ومعالجہ،گنجائش،سہولیات،مسائل اور وسائل پر تفصیلا سے جائزہ لیاگیا تاکہ آپریشن میں پکڑے گئے منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز کے حوالے کرنے اور علاج ومعالجہ کا عمل شروع کیاجاسکے۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے تمام سربراہان کو سٹی نالے کا دورہ بھی کروایا جہاں انہیں نے چیک پوسٹوں اور نفری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کارروائی کے بعد سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کا ا دوبارہ آماجگاہ بننے سے روکنے کے لیے 6 چیک پوسٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس میں 70 پولیس اہلکار مختلف اوقات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ضرورت پڑنے پر نئے مورچے اور ایک ٹاور چیک پوسٹ بھی بنایا گیا ہے.تاکہ سٹی نالے پر مکمل نگرانی رکھی جاسکے۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہاکہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے۔اور اس مسلہ کا مستقل بنیادوں پر حل نکلا جارہاہے۔جس کے بعد دوسرے مرحلے میں شہر کے دیگر نالوں قدوسی نالہ،سریاب نالہ اور کچلاک میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے مرکز نزد بلیلی چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں مرکز میں دئیے گئے سہولیات اور دیگر معاملات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار