*سوئی سدرن گیس کمپنی نیوز اپڈیٹ*
پانی کی سطح میں قدرے بہتری کے ساتھ جس میں کافی حد تک کمی آئی ہے، سوئی سدرن کا پہلا قافلہ پیر کی رات بولان، بی بی نانی کے لیے روانہ ہوا۔
پہلا ٹریلر بلوچستان کے مقامی حکام کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی حصار میں آلات اور مشینری کے ساتھ کامیابی سے جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ، 2 مزید قافلے اضافی پائپ، ساز و سامان اور مشینری کے ساتھ راستے میں ہیں اور توقع ہے کہ آج رات کو تباہ شدہ پائپ لائن کے مقام تک پہنچ جائیں گے۔
فی الحال، دریا کی زمین کو جانچا جا رہا ہے کہ آیا یہ اتنی مضبوط ہے کہ وہ جگہ پر پہنچنے والے بھاری آلات اور مشینری کا وزن برداشت کر سکے، تاکہ مرمت کا کام شروع کیا جا سکے۔
پیر کے روز چیف سیکرٹری بلوچستان جناب عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت ایک رین ایمرجنسی میٹنگ ہوئی جس میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔
چونکہ بی بی نانی پائپ لائن شکارپور سے کوئٹہ تک گیس کی ترسیل کرتی ہے، اس لیے سوئی سدرن کی ٹرانسمیشن ٹیموں نے سبی سے بی بی نانی تک پائپ لائن کے ساتھ ساتھ لائن واکرز بھیجے ہیں جو صورتحال کا مزید جائزہ لیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سیلاب کی وجہ سے لائن میں کوئی اور شگاف تو نہیں ہے، جبکہ ایک اور لائن واکرز کی ٹیم کوئٹہ سے بی بی نانی تک اسی امر کا جائزہ لے گی تاکہ پائپ لائن کی موجودہ صورتحال کے بارے میں درست اندازہ لگایا جا سکے۔
یہ تشخیص اس لیے کی جائے گی تاکہ لائن کے مزید کسی اور جگہ سے تباہ ہونے کی صورت میں مرمت کا کام بیک وقت شروع کیا جا سکے۔
سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں مرمتی کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گی تاکہ متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی ممکن ہو سکے۔
سوئی سدرن کی انتظامیہ بلوچستان حکومت کے مقامی حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان عقیلی صاحب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس انتہائی مشکل وقت میں ان کے مسلسل تعاون اور رہنمائی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
جوں جوں اس معاملے پر زمین پر موجود ہماری ٹیموں سے معلومات ملتی رہیں گی ادارہ وقتاً فوقتاً میڈیا کو مزید اپ ڈیٹس فراہم کرتا رہے گا۔
سوئی سدرن گیس ایک بار پھر اپنے صارفین کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔
شکریہ۔
سلمان احمد صدیقی
ہیڈ اَف کارپوریٹ کمیونیکیشنز
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی
مزید معلومات کیلیے:
ہدی' قریشی
مینیجر، میڈیا ریلیشنز
0320-686-8848
صفدر حسین
ڈپٹی مینیجر، میڈیا ریلیشنز
0323-821-3121
0 تبصرے