بلوچستان ڈسٹرکٹ بختیارآباد میں بچے اسکول سے محروم
رپورٹ رفیق احمد اعوان میر سالار خان ڈومکی پریس کلب بختیار آباد ڈومکی
▪️گورنمنٹ بوائز ہائی سکول
حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تنیہ کی عمارت شدید متاثر ہوئی ہے ۔متعدد کمروں اور برآمدوں کی چھتیں گر چکی ہیں جبکہ سارے سکول کے اندر پانی جمع ہوگیا ہے ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تنیہ کی موجودہ عمارت 1985ء میں تعمیر ہوئی تھی ۔اس کے بعد سکول کی مجموعی طور پر سرکاری سطح پر مرمت نہیں ہوئی ۔البتہ کلسٹر کے فنڈ سے چھوٹے موٹے کام ہوتے رہے ہیں ۔ سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے ۔ اس کی تعمیر و مرمت وقت کی اشد ضرورت ہے ۔
یاد رہے پچھلے 5 سالوں سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تنیہ پورے ضلع سبی میں ایک مثالی ادارہ رہا ہے ۔ اسی سکول کے بچے ہر سال ضلع سبی میں ٹاپ کرکے بلوچستان کی کیڈٹ اور بی آر سی کالجز تک پہنچتے ہیں ۔
اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ سکول پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ جدید سہولیات کے بدولت طلبہ معیاری تعلیم حاصل کرسکیں ۔
تبصرے