افغان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

Ticker

8/recent/ticker-posts

افغان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے، یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائےگا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائےگا، واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طورپر اپنے وعدے پورے کررہا ہے، پاکستان میں قیام کےلیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے