Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات

 بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج

Balochistan voi NewsDesk

فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ، قلات سمیت آٹھ واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔
مقدمات میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں تاہم ان واقعات میں کالعدم تنظیم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

واقعے میں جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں اور ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن

میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی
فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے