معروف پراپرٹی ڈیلر اسماعیل خان اعوان کے قتل میں اہلیہ ملوث چارسدہ کے اعوانوں نے تنظیم الاعوان سے درخواست کر دی دی

 مردان پولیس نے معروف پراپرٹی ڈیلر کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا 
اسماعیل خان اعوان مڈر
 معروف  پراپرٹی ڈیلر اسماعیل خان اعوان کے قتل میں ان کی اہلیہ ملوث تھی ۔
بدھ کو ایس پی انویسٹیگیشن ارشد خان نے پولیس کلب میں ہنگامی میڈیا کانفرنس میں  تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر رضوان خان، ایس پی سٹی شفیع اللہ خان، ڈی ایس پی شیخ ملتوں سرکل اظہار اللہ خان، ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان، ایس ایچ او شیخ ملتوں بخت زادہ خان اور ایس ایچ او ہوتی مراد خان بھی موجود تھے۔ 
ایس پی انویسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ یہ واقعات مردان پولیس کے لیے چیلنج تھے۔ ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ جنہوں نے 6 دن کی قلیل مدت میں واقعات کے حقائق معلوم کرکے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی۔
چار سدہ میں موجود اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ یہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں جتنا سیدھا بتایا جا رہا ہے مبینہ طور پر پولیس کی طرف سے اس کیس کو دبایا جا رہا ہے
 معروف پراپرٹی ڈیلر اسماعیل خان اعوان کی اہلیہ کی طرف سے مبینہ طور پر پولیس کو بھاری رشوت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
چار سدہ میں موجود اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے پاکستان کی اعوان برادری سے درخواست کی ہے کہ تنظیم الاعوان اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے قاتلوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی درخواست کرے اور برادری کے ایک شخص پہ ہونے والے اس ظلم کے خلاف اواز اٹھائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے