حکومت علیحدگی پسند بلوچوں کیساتھ بات چیت کے اصولی موقف پر قائم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(بلوچستانvoi) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا گلزار امام شمنبے اور سرفراز بنگلزئی کی قومی دھارے میں شمولیت سب کے لئے یہ پیغام ہے کہ آج بھی ریاست ماں جیسا سلوک کرنے کو تیار ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت علیحدگی پسند بلوچوں کے ساتھ بات چیت کے اپنے اصولی موقف پر آج بھی قائم ہے، جو بھی کوئی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہے گا ریاست اسے گلے لگائے گی . گلزار امام شنبے اور سرفراز بنگلزئی کی قومی دھارے میں شمولیت سب کے لئے یہ پیغام ہے کہ آج بھی ریاست ماں جیسا سلوک کرنے کو تیار ہے شرط یہی ہے کہ آپ مسلح تنظیموں کو چھوڑ کر آئین پاکستان کے تحت بلوچستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہوں . .
0 تبصرے