پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
کوئٹہ (balochistan voi) بلوچستان کے شہر پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے کہا کہ شہر میں ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے آج (ہفتہ) شہر میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
تبصرے