اشاعتیں

اپریل, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بلوچستان مسلح افراد نے بس میں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو اغوا کر لیا

تصویر
 بلوچستان: مسلح افراد نے بس میں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو اغوا کرلیا Balochistan voi news desk  10 گھنٹے قبل ملزمان اور مغویوں کی تلاش کے لیے سکیورٹی فروسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور پانچ کو زخمی کردیا جبکہ ایک مسافر بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو اغوا کرلیا۔‘ ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسٰی خیل نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جمعہ کی شب نوشکی سے تقریباً ایک کلومیٹر دُور کوئٹہ نوشکی تفتان این 40 شاہراہ پر درجن سے زائد نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ کو بند کردیا۔‘ ’شاہراہ بند کر کے مسلح افراد نے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کی اور اس دوران نہ رُکنے پر ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔‘  ڈپٹی کمشنر کے مطابق ’گاڑی نوشکی سے جے یو آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی غلام دستگیر بادینی کے بھائی چلا رہے تھے۔‘ ’فائرنگ کے نتیجے میں ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی اُلٹ گئی جس سے اس میں سوار ایم پی اے کے ایک رشتہ دار ہلاک جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔‘ حبیب اللہ موسٰی خیل نے مزید ب...

پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

تصویر
 کوئٹہ (balochistan voi) بلوچستان کے شہر پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے کہا کہ شہر میں ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے آج (ہفتہ) شہر میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز بلوچستان سے کرے گی

تصویر
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز بلوچستان سے کرے گی۔ NNI تقریباً 6 گھنٹے پہلے شائع ہوا۔  پرنٹ 2024-04-13 Balochistan voi news Desk کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی، ’’عظیم اپوزیشن الائنس‘‘ کے ساتھ مل کر بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ کوئٹہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری عمر ایوب نے حالیہ انتخابی پیش رفت اور پاکستان میں جمہوریت کی حالت پر پارٹی کے موقف سے متعلق کئی اہم امور پر بات کی۔ اس ماہ کے شروع میں، پی ٹی آئی نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک گیر تحریک کے منصوبوں کا اعلان کیا، جس کا آغاز 13 اپریل کو ہونا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اس فیصلے کا انکشاف کیا۔ احتجاجی تحریک کی پہلی ریلی ضلع پشین میں ہونے والی ہے، جس سے ملک گیر مظاہروں کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت نے انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کی، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حق میں فارم ...

اس بار ہم سے ملنے کوئی نہیں آئے گا غزہ کے یتیم بچوں کی بے مزہ عید

تصویر
سو کر اُٹھی تو میرے خاندان کے ٹکڑے ہو چکے تھے، اس بار ہم سے ملنے کوئی نہیں آئے گا‘: غزہ کے یتیم بچوں کی بے مزہ عید جنگ کی وجہ سے یہ عید دیگر عیدوں کی طرح نہیں۔ ہم نے اپنے پورے خاندان کو کھو دیا۔‘ یہ الفاظ ہیں 11 برس کی لیان کے جو جنگ سے متاثرہ فلسطینی شہر رفح کی رہائشی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دُنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، رفح کے بچوں کا کہنا ہے کہ ان کی عید کی خوشیاں چھین لی گئی ہیں۔ بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے ’یونیسیف‘ کے مطابق غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو۔ لیان اور ان کی 18 ماہ کی بہن سِوار اپنے خاندان میں زندہ بچ جانے والے واحد دو فرد ہیں۔ ان کا پورا خاندان غزہ کے  الاہلی ہسپتال میں گذشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس رات لیان کے خاندان کے 35 افراد بشمول ان کے پانچ بہن، بھائی اپنی ...