کوئٹہ میں رمضان المبارک سے قبل ہی کھانے پینے کے اشیاء اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، غریب پریشان بلوچستان voi نیوز

   کوئٹہ میں رمضان المبارک سے قبل ہی کھانے پینے کے اشیاء اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، غریب پریشان 

Balochistan voi news desk 

رمضان المبارک سے قبل ہی تاجروں نے ظلم کا بازار گرم کر لی

ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر کوئٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی کیخلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ  

ضلعی انتظامیہ کمشنر ڈپٹی کمشنر مبینہ قبضہ اراضی کے معاملات میں مصروف غریب عوام حالیہ ضلعی انتظامیہ سے نا امید ہو چکی ہے۔

کوئٹہ ( بلوچستان voi نیوز)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک سے قبل ہی تاجروں نے ظلم کا بازار گرم کر لیا ، مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا  پھل سبزیاں ، گوشت اور کھانے پینے کی اشیاء حسب روایت رمضان سے قبل ہی تاجرو نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا سلسلہ شروع کردیا ،

 رمضان المبارک تک قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے الرٹ رہنے اور آئے روز کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ، 

رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی نے کوئٹہ میں ڈیرے ڈال لیے، مرغی کا گوشت ساڑھے چھ سو تک جا پہنچا پیاز اور ٹماٹر کی بھی لمبی چھلانگ، کھانے  پینے کی عام اشیاء بھی غریب اعوام کی پہنچ سے دور ،

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے چھ سو روپے فی کلو تک جا پہنچی، بکرے کا گوشت 18 سو جبکہ گائے اور بیل کے گوشت کی قیمت 12 سو روپے کی بلند ترین سطح پر، مرغی کے گوشت کو دیگر اقسام کے گوشت سے سستا سمجھا جاتا تھا اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، 

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مہنگائی کی حالیہ لہر سے سبزیاں بھی محفوظ نہ رہ سکیں، مارکیٹ میں پیاز 150 سو روپے جبکہ ٹماٹر 130 روپے فی کلو گرام تک فروخت کیا جا رہا ہے, پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، غریب انسان پھلوں کے بارے میں تو سوچ ہی نہیں سکتا رمضان کے مہینے میں بھی غریب عوام پھلوں کے ساتھ ساتھ اب سبزیوں گوشت اور تمام چیزوں سے محروم ہوتی نظر ارہی ہے، 

رمضان المبارک تک قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فی الحال مبینہ قبضہ اراضی اور چھاپوں میں مصروف  عوام کی درخواست ہے کہ جب  چھاپوں سے فراغت مل جائے تو خدارا غریب عوام کا بھی سوچیں کم سے کم اس رمضان میں بلوچستان کی غریب عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے اور یہ خود ساختہ مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے