محموداچکزئی کے گھرپرچھاپہ آدھی رات ہنگامی پریس کانفرنس

 کوئٹہ گزشتہ شب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے بعد معروف تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کے مختلف تجارتی دفاتر پر پولیس کے چھاپے عوام کا سوشل میڈیا پر شدید غم وغصہ.
عبدالرحیم اچکزئی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے گھر کا گہراؤ کیا گیا اور گارڈ کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے عبدالرحیم اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ پورے بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کا اغاز کر رہے ہیں ساتھ ہی بلوچستان ہائی کورٹ بار کونسل کے تمام  وکلا نے عدالت سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے