بلوچستان میں پاک فوج دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔
فوج کی طرف سے عوام کو فراہم کی جانے والی امداد میں 50 ٹن راشن اور ادویات کے 3281 امدادی پیکجز شامل ہیں۔
اب تک 1470 سے زائد خاندانوں میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔
فوج نے لوگوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں 17 فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ اور 15 موبائل میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت 4783 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔
مقامی لوگوں میں احتیاطی تدابیر کے لیے آگاہی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔
0 تبصرے