کوئٹہ کے 8 حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار
کوئٹہ کے 8 حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار
Balochistan voi news desk
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے یہ حکم مختلف آئینی درخواستوں پر فیصلے سناتے ہوئے جاری کیا۔
جن حلقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردی گئی ان میں صوبائی اسمبلی کاحلقہ پی بی 24کوئٹہ ون، پی بی 25کوئٹہ ٹو، پی بی 26کوئٹہ تھری، حلقہ پی بی 27کوئٹہ فور، پی بی 28کوئٹہ فائیو، پی بی29کوئٹہ سکس ، حلقہ پی بی 30کوئٹہ سیون اور پی بی32کوئٹہ نائن شامل ہیں۔
تبصرے