بلوچستان قومی سیاست میں مرکزی حیثیت حاصل کر رہا بلوچستان voi
بلوچستان قومی سیاست میں مرکزی حیثیت حاصل کر رہا
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رواں ہفتے کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کیا اور الیکٹیبلز کے ساتھ معاملات طے کر لیے۔
سردار ایاز صادق مسلم لیگ نون کی قیادت کے کہنے پر بلوچستان دراصل حاجی لشکری خان ریسانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے ائے تھے جبکہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے مشاورت کے لیے ٹائم مانگا تھا
دو روز قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ حاجی لشکری خان ریسانی کو ٹیلی فون کیا سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ لشکری خان کو میاں صاحب کی کوئٹہ امد سے پہلے لاہور انے کی دعوت دی
جس پر لشکری خان ریسانی صاحب نے شہباز شریف صاحب کو مصروفیات کے بارے میں بتایا کہ ان کے یہاں کچھ کیسز ہیں معاملات ہیں عدالت کے حوالے سے وہ مصروف ہیں شہباز شریف صاحب نے میاں صاحب کو ٹیلی فون تھمایا اور نواز شریف صاحب نے حاجی لشکری خان ریسانی صاحب کو لاہور انے کی دعوت دی اور کہا کہ اپ کا انا ضروری ہے پارٹی کے ائندہ کے لائے عمل کو طے کر لیا جائے
کس کی شمولیت لینی ہے اور کس کی نہیں اس پر اپ سے بات چیت کرنا ضروری ہے اطلاعات کے مطابق اس ٹائم حاجی لشکری خان ریسانی نواز شریف صاحب کے مہمان ہیں اور بریکنگ نیوز یہ ہے کہ حاجی لشکری خان ریسانی مبینہ طور پر پاکستان مسلم لیگ نون جوائن کر چکے ہیں
حاجی لشکری خان رئیسانی صاحب نے دعوت نامہ تو قبول کیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ کوئٹہ محرومیوں کا شکار ہے عام لوگوں کو سامنے انا ہوگا اطلاعات کے مطابق حاجی لشکری خان ریسانی صاحب نے یہ شرط ظاہر کی تھی کہ میں با اختیار ہو کر انا چاہوں گا
مبینہ طور پر نون لیگ کے ذرائع کی طرف سے یہ بات سامنے ارہی ہے کہ حاجی لشکری خان صوبائی پریزیڈنٹ کے طور پر ن لیگ کو جوائن کریں گے
مبینہ طور پر سیاسی حلقوں میں اس بات کی بھی پیشنگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اگلے سی ایم بلوچستان نوابزادہ لشکری خان ریسانی ہوں گے۔
تبصرے