Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کوئٹہ بلوچستانvoi نواں کلی کے ساتھ این ایل سی ٹرمینل عوام کیلئے وبال جان بن گیا

 کوئٹہ( بلوچستانvoi) نواں کلی کے ساتھ این ایل سی ٹرمینل عوام کیلئے وبال جان بن گیا

Balochistan voi

سروے 144 اور سروے 143پر نئی کشادہ سڑک کی تعمیر کے باوجود گھنٹوں تک ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے کیوں کہ این ایل سی سے کلیئر ہونے والی مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطار سڑک پر لگی رہتی ہیں، جس سے کشادہ سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ،نواں کلی اور قرب و جوار کے رہنے والے افراد مال بردار گاڑیوں کی سروے 144کی سڑک پر دن رات موجودگی کی وجہ سے شہر ی پریشانی میں مبتلا ہیں  ،سونے پہ سہاگہ حکومت کی جانب سے دونوں مقامات پر بھاری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی پلان موجود نہیں کیوں کہ اب تک حکومت ان مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کرنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کررہی ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے شہری آبادی میں این ایل سی ٹرمینل کے قیام کے اور کوئٹہ کمرشل سینٹر کے اطراف میں ٹریفک جام کے مسئلے کو خاطر میں نہ لانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،قرب و جوار کے مکین کسی بھی ہنگامی صورت میں گھر سے نکلتے ہی اس سڑک پر پھنس کررہ جاتے ہیں ،مریضوں کو لانے لیجانے کیلئے ایمبولینس تک کا استعمال ممکن نہیں ،مال برداری گاڑیوں اور کنٹرینرز کی موجودگی میں یہ سڑک عام عوام کیلئے نا قابل استعمال ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ نواکلی کے ساتھ این ایل سی ٹرمینل کی وجہ سے بڑے بڑے ٹرالرز کلیرنس کیلئے کئی دن کھڑے رہتے ہیں اور ان ٹرالرز کی موجودگی اور حرکت کی وجہ سے نواںکلی آنے اور جانے والا ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور اس بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے حکومت فوری طور پر این ایل سی ٹرمینل کو شہری آبادی سے دور منتقل کرے تاکہ اعوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے