چیچنیا نے اپنے فوجی دستے فلسطین بھیجنے کی پیشکش کر دی

Ticker

8/recent/ticker-posts

چیچنیا نے اپنے فوجی دستے فلسطین بھیجنے کی پیشکش کر دی

 چیچنیا نے اپنے فوجی دستے فلسطین بھیجنے کی پیشکش کر دی

Balochistan voi News desk 


گروزنی ( بلوچستان voi) چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئےاپنےفوج امن مشن کے طور پر فلسطین بھیجنےکی پیشکش کی ہے۔

رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کم ازکم ایک بار متفقہ طور پر فلسطین کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کریں،مسلم ممالک کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک اتحاد بنائیں اور یورپ سمیت تمام مغربی ممالک جنہیں آپ اپنا دوست کہتے ہیں انہیں بلائیں اور ان پر زور دیں کہ اسرائیل جنگجوؤں کو تباہ کرنے کے بہانے عام شہریوں پر بمباری نہ کرے۔چیچن سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم فسلطینیوں کے عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور اب انہیں مسلسل دبا رہا ہے، تاہم ہم اس جنگ کے خلاف ہیں، ہم جنگ اور کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے