کوئٹہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہو پایا
کوئٹہ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت سبزل روڈ اور سریاب روڈ کی توسیع کی اخری تاریخ 30 جون تھی لیکن ان شاہراؤں کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے دونوں منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ایک اور مہینے کا وقت طلب کیا ہے
چیف سیکرٹری بلوچستان نے فیصلہ کیا کہ ہر ہفتے کام کی پیشرفت خود چیک کریں گے۔
کوئٹہ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیح کا کام پچھلے تین سال سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو امد و رفت میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور درپیش مسائل بڑھتے ہی جا رہے ہیں توسیعی کے اس نہ ختم ہونے والے کام کے باعث ریڑی بانوں اور دیہاڑی دار طبقے کی زندگیاں انتہائی مشکلات میں مبتلا ہیں اور رہی صحیح کسر اس مہنگائی نے نکال دی دیہاڑی دار طبقہ انتہائی قسمہ پرسی کے عالم میں بلوچستان کے حکمرانوں سے التجا کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
ڈائریکٹر کوئٹہ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ محمد رفیق نے کہا کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد ایک ڈبل وے کی تعمیر سمنگلی روڈ کڈنی ہسپتال سے سڑک ائیرپورٹ چورنگی تک شروع کی جائے گی۔
0 تبصرے