سبز جالی اور تالا یہ قبر پاکستان میں نہیں بلکہ انڈیا میں ہے
سبز جالی اور تالا، یہ قبر پاکستان میں نہیں بلکہ انڈیا میں ہے
گذشتہ کئی روز سے انڈین میڈیا کی جانب سے ایک قبر کی تصویر اور ویڈیو چلائی جا رہی ہے جس پر سبر رنگ کی جالی اور تالا لگا ہوا نظر آرہا ہے۔متعدد انڈین چینلز، ویب سائٹس اور اخبارات نے دعویٰ کیا کہ یہ قبر پاکستان میں موجود ہے اور قبروں پر پاکستانی والدین یہ تالے اپنی بیٹیوں کی لاشوں کو بے حرمتی سے محفوظ رکھنے کے لیے لگا رہے ہیں۔
جس قبر کا ذکر اس خبر میں کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں ہے
انڈین میڈیا کی جانب سے جس قبر کی تصویر دکھائی جا رہی ہے وہ حیدرآباد دکن کے ایک قبرستان کی ہے۔’آلٹ
نیوز‘ نے نہ صرف یہ قبر ڈھونڈ نکالی بلکہ قبرستان سے متصل مسجد کے مؤذن سے بھی دریافت کیا کہ اس سبز جالی
والی قبر پر تالا کیوں لگایا گیا ہے؟
مسجد کے مؤذن مختار کا کہنا ہے کہ یہ قبر ڈیڑھ سے دو سال پُرانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بہت سارے لوگ
آتے ہیں اور پُرانی قبروں میں نئی میتیں دفنا دیتے ہیں۔ جن کے قریبی عزیز پہلے سے ان قبروں میں دفن ہیں وہ اس
کی شکایت کرتے ہیں کیونکہ انہیں فاتحہ پڑھنی ہوتی ہے۔‘مسجد کے مؤذن کے مطابق ’ان قبروں میں مزید میتیں دفنانے
سے روکنے کے لیے لوگوں نے یہاں جالیاں لگا دی ہیں۔‘
تبصرے