روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گا

روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گا

Balochistan voi 

روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گا؟

Balochistan voi News Desk

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے کہ روسی تیل کے پاکستان آنے سے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم آدھا ڈالر یعنی سو روپے تک کمی آنی چاہئےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولً پاکستان میں پیٹرول سستا ہونا چاہئے تھا تاہم حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے اس سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی تیل مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان میں پہنچے گا، یہ ٹرائل کے طور پر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفائنریز روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں باقی پر کام کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاہدے کے مطابق 15 سے 18 ڈالر مارکیٹ کی قیمت سے سستا تیل مل رہا ہے، حکومت ایک یا آدھا ڈالر بھی کم کر دے تو عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئٹہ میں بے روزگاری اور حالات سے تنگ ا کر ایک اور 36 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

بلوچستان کی آواز کو بڑھانا آگاہی کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا

نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2 گھریلو خواتین ملازم گرفتار