اسلام آباد میں دہشت گردی کی دھمکی دینے والوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
وفاقی اداروں نے اسلام آباد میں دھمکی آمیز ویڈیوز اور آئی ٹین بم دھماکے سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے کئی کیسز کی تفتیش میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کی طرف سے دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والے شخص سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد کی حد تک ٹی ٹی پی سے متعلق تمام کیسز حل کر لیے گئے ہیں اور دہشت گردوں اور ہینڈلرز کو گرفتار
(Balochistan voice) گذشتہ دنوں ٹی ٹی پی کی جانب سے اسلام آباد کے پہاڑی علاقے سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کی گئی تھی جس میں پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈزون کو دکھا کر دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔
’گرفتار ہونے والے کچھ افراد اپنے مذموم مقاصد کے لیے مذہبی مدارس کو بھی استعمال کرتے پائے گئیں جس کی وجہ سے مدارس کی انتظامیہ سے بھی اب بات چیت کی جائے گی۔‘
اس حوالے سے وزارت داخلہ، وزارت تعلیم اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں اور جلد اس سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس بھی بلایا
جائے گا۔
0 تبصرے