Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

عمران خان نور عالم اور راجہ ریاض سمیت کس کس کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں Balochistan voi

عمران خان، نور عالم اور راجہ ریاض سمیت کس کس کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں؟
https://balochistanvoice88.blogspot.com/


پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں وزیراعظم کی منظوری سے اعلٰی عہدیداران کو دی گئی بلٹ پروف اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق کل 32 افراد کو وزیراعظم کی منظوری سے سرکاری بلٹ پروف یا دیگر وی آئی پی گاڑیاں دی گئی ہیں۔
سینیٹ میں حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 14 اعلٰی عہدیداران کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور  سابق وزیراعظم شاہد خاقان
عباسی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے پاس بھی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔
حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی نقوی کو بھی سرکاری بلٹ پروف گاڑی دی ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی بلٹ پروف وی آئی پی گاڑی رکھتے ہیں۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے معاون خصوصی عطا اللہ تاررڑ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس بھی  بلٹ پروف وی آئی پی گاڑی ہے۔
بلٹ پروف وی آئی پی گاڑیاں رکھنے والوں میں ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزراء اسد محمود، بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان اور سیکریٹری داخلہ کو بھی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہے۔
ان بلٹ پروف گاڑیوں کے علاوہ 18دوسری وی آئی پی گاڑیاں بھی اعلٰی عہدیداران کو دی گئی ہیں۔
یہ گاڑیاں جن افراد کو دی گئی ہیں ان میں وفاقی وزراء ساجد طوری، سردار ایاز صادق، مرتضٰی جاوید عباسی، رانا تنویر حسین، اسرار ترین اور آغا حسن شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالقادر پٹیل، خواجہ آصف، طارق بشیر چیمہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نزید تارڑ اور قمر زمان کائرہ کے پاس بھی وی آئی پی گاڑیاں ہیں۔
وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی اور عبدالواسع کے پاس بھی سرکاری وی آئی پی گاڑیاں ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی وی آئی پی گاڑیاں ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کے پاس وی آئی پی گاڑی ہے۔
سینیٹ کو بتایا گیا ہے کابینہ ڈویژن کے گاڑیوں کے پول میں 54 بلٹ پروف اور سافٹ سکن گاڑیاں موجود ہیں۔ یہ گاڑیاں غیر ملکی وفود کے ساتھ پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دیتی ہیں۔
Balochistan Voi

سینیٹ کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران وی آئی پی اور بلٹ پروف گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرول پر تقریبا آٹھ کروڑ اخراجات ہوئے۔
ایوان کو بتایا گیا کہ وی آئی پی گاڑیوں  کی مرمت پر چھ کروڑ 39 لاکھ روپے اخراجات آئے جبکہ ان گاڑیوں پر پیٹرول کی مد میں 1 کروڑ 28 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
ایوان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
سینٹ کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نے  ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران ایک ہزار 579  وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کیے۔
ریکارڈ کے مطابق سال 2019 میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 479 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی ، جس پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے اخراجات آئے جبکہ سال 2020 میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 522 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی جس پر 14 کروڑ  35 لاکھ روپے اخراجات آئے۔  
سال 2021 میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 450 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی جس پر 12 کروڑ  38 لاکھ روپے اخراجات آئے۔  
ایوان کو بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے مارچ تک عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 127 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی جس پر 3 کروڑ 51 لاکھ روپے اخراجات آئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے