امریکہ جاپان میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم 51 افراد ہلاک
امریکہ اور جاپان میں شدید برفباری سے 51 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لوڈ شیڈنگ سے ہزاروں گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے۔
امریکہ میں نیویارک کا دوسرا بڑا شہر بفیلو اس وقت ایک بحرانی صورتحال سے دوچار ہے جہاں برفانی طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بفیلو میں آٹھ فٹ (2.4 میٹر) برف پڑی ہے اور بجلی کی بندش ہے۔ ان حالات میں ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
حکام نے برفباری سے متاثر ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے وہ برف ہٹاتے ہوئے احتیاط کریں اور اکیلے کام نہ کریں۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق سنیچر کو ٹوکیو کے قریب ایک 70 سالہ خاتون چھت سے گرنے والی برف کے نیچے دب کر مر گئیں۔
جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں اس سیزن کے دوران اوسط سے تین گنا زیادہ برفباری رپورٹ ہوئی۔
شدید برفباری کی وجہ سے جاپان کے شمال میں ایک پاور ٹرانسمیشن ٹاور گر گیا جس کے باعث کرسمس کے موقع پر 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم ٹرانسوپورٹیشن منسٹری کے مطابق اسی دن بعد ازاں بہت سے علاقوں کی بجلی بحال ہو گئی۔
اتوار کو برفباری کی وجہ سے شمالی جاپان میں درجنوں ٹرینیں اور پروازیں معطل کر دی گئیں۔
0 تبصرے